Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عدالتی بیلف کو ہراسان کرنے کا الزام، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے خلاف وارنٹ گرفتاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) عدالت کے فیصلے پر عملدرامد کے لئے جانے والے بیلف کو مبینہ طور پر ہراسان کرنے اور عدالتی حکم نہ ماننے اور عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پر ڈی سی لویر چترال حسن عابد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے تھے جس پر وہ پیر کے روز عدالت کے سامنے پیش ہوئے جہاں سینئر سول جج (ایڈمنسٹریشن) نے 18اکتوبر کو پیشی کی تاریخ مقرر کرلی۔

اس موقع پر ڈی پی او لویر چترال سونیہ شمروز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد بھی کچہر ی کے احاطے میں موجودتھے۔ بیلف کے وکلاء ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور راحت علی ایڈوکیٹ نے میڈیاکو بتایاکہ 27اگست کو سینئر سول جج (جوڈیشل) کی عدالت نے افیسرز کالونی دنین میں ایک بنگلے کے تنازعے کو ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور بیلیف نے جب انہیں ایڈیشنل اے سی حفیظ اللہ سے لے کر قبضہ دلانے پہنچے تو ڈی سی نے مبینہ طور پر بارڈر فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر انہیں ہراسان کیا اور عدالتی آرڈر ماننے سے انکار کیا جس پر بیلیف نے عدالت میں پرائیویٹ استعاثہ دائر کردیا لیکن عدالتی سمن ملنے کے باوجود ڈی۔ سی عدالت میں حاضر نہ ہوئے جس پر ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
53187