Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال گلگت روڈ شندور کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، تین دن بعد ٹریفک بحال

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال اور گلگت کے درمیان شندور کے مقام پربند سڑک اتوار کے روز ہرقسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اس بات کی تصدیق اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کی ہے ۔ چترال اور گلگت کےدرمیان ٹریفک دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور کے مقام پر سڑک بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے معطل تھی۔ جس کی بنا پر مستوج اور گلگت کے درمیان نیٹکو بس سروس بھی بند تھی۔ ذرائع کے مطابق کل سے مستوج اور گلگت کے درمیان بس سروس بھی بحال ہوگی ۔اور تین دنوں سے پھنسے ہوئے مسافر اپنی اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہونگے۔

یادرہےکہ گزشتہ دنوں شندور ماڑان شال کے مقام پر نالے میں شدید طغیانی کی وجہ سے سڑک کا تقریبا ادھا کلومیٹر سیلاب کے زد میں اکر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستان
53163