Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں محکمہ زراعت توسی کے زیراہتمام کسانوں کیلئے اگہی پروگرام کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شعبہ توسیع محکمہ زراعت کے افسران نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ بمبوریت وادی میں زراعت کو سائنسی خطوط پر استوار کرکے یہاں سے غربت کو کم کرنے اور یہاں کے کسانوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پوٹنشل کو بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ا جائے گا جہاں زرعی زمین کی کمی کی وجہ سے فی ایکڑ پیدوار میں نمایان اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

بمبوریت کے مقام پر کسان فیلڈ ڈے کے موقع پر سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد اور ایگریکلچر افیسر شہزادایوب نے وادی کے کسانوں پر زور دیا کہ وہ روایتی طریقہ کاشت کاری کو ترک کریں تاکہ ان کو اناج، سبزی اور پھل وافرمقدارمیں اگانے اورخود کفالت حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے شعبہ توسیع کا کسانوں کے ساتھ رابطہ کاری کے لئے ماڈل سروسز سنٹر کا قیام یونین کونسل سے ضلع تک مختلف سطح پر عمل میں لائے گئے ہیں جوکہ دراصل کسانوں کے اپنے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر مختلف فصلوں کے کاشت کے بارے میں تفصیلی طور پر کسانوں کو بتایا گیا جبکہ ان کے طرف سے مختلف سوالات کا جوابات بھی دے دئیے گئے۔ اس موقع پر ماڈل سروسز سنٹر کے صدر فرید احمد بھی موجود تھے جس نے تنظیم کے بارے میں کسانوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اس کے پلیٹ فارم میں آنے کی دعوت دے دی۔ مختلف سبزیوں کے معیاری بیج بھی اس موقع پر تقسیم کئے گئے۔ مقامی کسانوں نے اس پروگرام کو انتہائی دلچسپ اور مفید قرار دیتے ہوئے ان کی تسلسل کا بھی مطالبہ کیا۔

chitraltimes agri program kalash valley bumburate3
chitraltimes agri program kalash valley bumburate

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
53134