Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرخیبرپختونخوا نے اپنی صوابدیدی فنڈ استعمال کے بجائے واپس قومی خزانے میں جمع کرادی

شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنر سیکرٹریٹ پشاور نے سابقہ فاٹا کی مد میں ملنے والے فنڈز کی رقم خزانہ میں جمع کرا دی۔ گورنر خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر 9 کروڑ 60 لاکھ 21 ہزار 2 سو بائیس  روپے خرچ کرنے کے بجائے حکومتی خزانہ میں جمع کرا دئے گئے۔ مذکورہ فنڈز قبائلی اضلاع میں گورنر کی صوابدید پر استعمال کے لئے گورنر سیکرٹریٹ بجٹ میں ریلیز کئے  گئے تھے۔ 9 کروڑ 60 لاکھ 21 ہزار 2 سو بائیس روپے کا مجموعی فنڈ مرحلہ وار مالی سال 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 میں ریلیز کیا گیا تھا . گورنر خیبرپختونخواہ نے اپنے صوابدیدی فنڈز کو استعمال کرنے کے بجائے رقم واپس خزانہ میں جمع کرا دی۔

گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا اب خیبرپختونخواہ کا حصہ ہے اور  صوبائی حکومت آئینی و قانونی طور پر قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی سمیت تمام امور کی زمہ دار ہے. انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز کو بطور گورنر صوابدید استعمال کرنا درست نہیں سمجھتا.  بطور گورنر فاٹا انضمام کے انتظامی و قانونی معاملات کو نمٹانے میں اپنا موثر آئینی کردار ادا کیا.


شیئر کریں: