Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیوٹی فیکشن فنڈز میں جانبداری، سوختی لکڑی کی عدم دستیابی اورغیر مقامی بھرتیوں کے خلاف دروش میں مظاہرہ

شیئر کریں:

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش میں بیوٹی فیکشن فنڈ میں جانبداری اورعلاقے کو حصہ سے کم فنڈدینے کے خلاف جمعہ کے روز دروش میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے صوبائ حکومت اور وزیر زادہ سے فنڈ دروش واپس لاکر بیوٹی فیکیشن میں خرچ کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر زبردست احتجاج کا بھی اعلان ہوا ۔


مقرریں نے کہا کہ دروش بازار میں واش روم ڈرینیج سسٹم سٹریٹ لائیٹس نہ ہونے کی بناپرسیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے احتجاج اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا جب تک دروش کے لئے فنڈ مختص نہیں ہوتا۔ احتجاج میں مقامی مسائل جن میں بغیر میٹر دیکھے بجلی بلز کی تقسیم، فائیر ووڈ کی شدید قلت اپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے باہر سے ملازمین کی بھرتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔


تمام حاضرین نے عوامی مسائل کے سلسلے میں بھر پور تعاون کی یقین دھانی کی ۔


احتجاجی جلسہ معروف مذہبی سماجی و سیاسی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کی صدارت میں ہوا۔دیگر مقررین میں پی ٹی ائ تحصیل دروش کے صدر اور سماجی راہنماء ارشاد مکرر پیپلز پارٹی کے نایب صدر ظاہر خان، جمیعت علماء اسلام کے سابق امیر مولانا انعام الحق، جنرل سیکٹریٹری قاری فضل حق ،سابق تحصیل ناظم قاضی قسوراللہ قریشی، جماعت اسلامی کی طرف سے صدر الخدمت امیر شریف خان اور نایب امیر مولانا نقیب اللہ ،معرو ف سماجی شخصیت الحاج محمد شفاء ریٹائرڈ حوالدار میجر خوش نواز خان سیا سی وسماجی راہنماءقاری نظام اوردعوت عزیمت کے راہنماء صلاح الدین طوفان شامل تھے۔ تمام مقررین نے دروش کے حقوق کے لئے منظم انداز سے بھر پور جدو جہد کرنے اور گاوں گاوں جاکر دروش کے ساتھ زیادتی پر عوامی رد عمل کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔

chitraltimes drosh protest for buitification fund3
chitraltimes drosh protest for buitification fund2
chitraltimes drosh protest for buitification fund4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53108