Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں تین روزہ پیراگلائڈنگ فیسٹول کی تیاریاں مکمل، و فاقی وزیرعمرایوب افتتاح کرینگے

شیئر کریں:

اپر چترال ( جمشید احمد ) کل یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے سہ روزہ پیراگلائیڈینگ فیسٹول سے متعلق پروگرام کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ملک کے محتلف صوبوں سے آئے ہوئے مقامی اور غیر مقامی پیراگلائڈرز کا ایک اہم اجلاس مقامی گیسٹ ہاؤس بونی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب، وفاقی آفیسران، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ملک کے محتلف صوبوں سے آئے ہوئے پیراگلائڈرز پائلٹس نے شرکت کیں۔


فلائنگ ایکسپرٹس نے مختلف تیکنیک اور احتیاطی تدابیر سے متعلق پائلٹوں کو آگاہ کئے۔ کل کے مجوزہ پروگرام کے مطابق صبح تقریبا 9 بجے عمر ایوب وفاقی وزیر ذائنی پاس میں فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد باقاعدہ طور پر پائلٹس ذائنی پاس سے ٹیک آف کریں گے اور آسمان کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے قاقلشٹ میں اتریں کریں گے۔ میٹنگ کے احتیتام پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے ایونٹ میں حصہ لینے والے پائلٹوں میں شرٹ تقسیم کئے گئے۔

chitraltimes upper chitral paragliding festival zaini 5
chitraltimes upper chitral paragliding festival zaini 8
chitraltimes upper chitral paragliding festival zaini 1
chitraltimes upper chitral paragliding festival zaini 11
chitraltimes upper chitral paragliding festival zaini 10
chitraltimes upper chitral employes meeting 12

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
53081