Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال ؛ یارخون ویلی روڈ پاور کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند، انتظامیہ سے دادرسی کی اپیل

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے یارخون ویلی میں قاضی دہ پاور کے مقام پر آبپاشی کا نہر ٹوٹنے سے پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگئی ہے ۔ جس کی زد میں اکر مین یارخون روڈ مکمل طور پر بند ہے اور گزشتہ دن سے یارخون روڈ پر ٹریفک معطل ہے ۔بنگ یارخون سے ٹیلی فون پر عبد الناصر رضا نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ گزشتہ دن سے اپر یارخون کا واحد رابطہ سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے ۔جسکی بنا پر علاقے کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ انھوں نےبتایا کہ علاقے کے عوام نے انتظامیہ اپر چترال سے اپیل کی ہے کہ سڑک جلداز جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔

chitraltimes power yakhun flood irrigation chanel washed away road3
chitraltimes power yakhun flood irrigation chanel washed away road

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
53059