Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں پھیلے ہوئے غیرمقامی پیشہ وربھکاریوں کو واپس آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردیاگیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) چترال شہر میں غیرمقامی پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی تنگ اچکے تھے۔گزشتہ دن چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے زیراہتمام منعقدہ ایک اجلاس میں انکی نشاندہی کے ساتھ چترال پولیس سے ان پیشہ ور بھکاریوں کو جلد ازجلد ضلع بدر کرنے کی اپیل کی گئی تھی ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چترال سٹی منیر الملک نے آج غیرمقامی بھکاریوں کو چترال شہر سے واپس ان کے آبائی علاقوںکو بھیج دیا ہے اور ساتھ انھوں نے عشریت تھانہ اور ڈی ایس پی دروش سے رابطہ کرکے ان کو دوبارہ لواری ٹنل سے اگے آنے کی اجازت نہ دینے کی استدعا کی ہے۔ ایس ایچ او نے چترال سے ان کو لے جانے والے ڈرائیوروں کو بھی تاکید کی ہے کہ انھیں تمرگرہ پہنچاکر ان کے ابائی علاقوں کیلئے گاڑیوں میں سوار کرنا ہے پولیس کی بروقت ایکشن پر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے چترال پولیس کا شکریہ اداکیا ہے ۔

chitraltimes biggers returend to native villages2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53051