Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلوبل اسماعیلی سووک کے حوالے سےسیکنڈری سکول کوراغ میں منعقدہ پروگرامات اختتام پذیر

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں ( GLOBAL ISMAILI CIVIC INITATIVE 2021 ) کی سہ روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوئے ۔
ماحولیات اور اس کو درپیش مسائل کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف اگاہی پروگرامات منعقد کئے جاتے ہیں اس سال دنیا بھر سے اسماعیلی کمیونٹی کی طرف ایک انوکھا قدم لیا گیا جس کے تحت ۲۴، ۲۵ اور ۲۶ ستمبر کو ENVIRONMENTAL STEWARDSHIP کے تھیم کے تحت پروگرامات ترتیب دیا گیا تھا۔ جس میں اس تھیم کے پس منظر میں اسکیج، فوٹوگرافی، پینٹنگ،کہانی نویسی اور صفائی کا مہم شامل تھا۔ آغا خان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ مکمل جوش وجذبے سے اس مہم میں شامل ہوا۔


پروگرام کے پہلے دن تقریب اسکیج، فوٹو گرافی اور کہانی خوانی کے لئے مختص تھا پہلے دن کی تقریب کے لیے اسماعیلی لوکل کونسل بونی کے صدر یوسف حیات بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور دوسرے مہمانوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گرلز کی پروفیسرز، لیکچررز اور طلباء و طالبات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ کوئین اکیڈمی کوراغ کی انچارچ اور بچوں نے شرکت کی۔


پروگرام کا آغاز بشری انصاری نے تلاوت سے کیا اور نعت گیارھویں جماعت کی طالبہ مہلیل فاطمہ نے پیش کیا۔ پروگرام سے اپنے خطاب میں پرنسپل آغاخان ہائرسیکنڈری سکول کوراغ بی بی سلطانہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے سب سے پہلے مہمان کالجر کے پروفیسرز اورطلبہ کا شکریہ ادا کیا اور اس دن کا تعارف کروایا اور کہا کہ انسان کی بہت سی غلطیوں سے ماحول اور معاشرہ انحطاط کا شکار ہوچکا ہے ہمیں آگے محتاط ہونا ہوگا ورنہ انسان ایک ماحول کو ترسے گا اور طالبات سے کہا کہ وہ صرف باتوں تک محدود نہ رہے بلکہ ان باتوں کو عمل میں بھی لائیں۔


تقریب کی نظامت ہم نصابی سرگرمی کمیٹی کی صدر اور جنرل سیکرٹری کومل علی اور شہزادی مہک نے انجام دیں۔ پروگرام میں مختلف طالبات کے بنائے گئے اسکیجز آرٹ کلب کی لیڈ پرسن سروش علی تاج نے نمائش کے لئے پیش کیا جنہیں حاضرین کی طرف سے بے حد سراہا گیا۔ لیٹریری کلب کی طرف سے تین کہانیان مذکورہ تھیم کے پس منظر میں سنائے گئے۔ کہانی خوانوں میں نویرہ تاج، سیدہ عریشہ سجاد اور سیدہ آسماء حسین شامل تھیں۔ ڈرامہ کلب کی لیڈ پرسن عروج علی نے طالبات کی طرف سے کھینچی گئی قدرتی مناظر کی تصویریں نمائش کے لئے پیش کیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس سکول کی انفرادیت یہ ہے کہ ہر اس دن کو منارہا ہوتا ہے جس کی اہمیت انسانی زندگی میں ہو اور ماحولیات انسان کا شروع سے مسلہ رہا ہے اس مسلے کے حل کے لئے اقام عالم کو سر جور کر بیھٹنا چاہییے۔ آخر میں نمائش حاضرین کے لئے کھول دیا گیا اور یوں پہلا دن کا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔


اس سلسلے کا دوسرا پروگرام 25 ستمبر بروز ہفتہ کو سکول ہذا میں سجایا گیا جو (CLEANLINESS DRRIVE) کے تحت پلان کے مطابق ایک اگاہی واک بھی تھا۔ پروگرام میں ماحولیات کے حوالے سے مہمان خطیب سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال محمد یوسف فرہاد مدعو تھے۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد علی تھے۔ پروگرام کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی چترال پروفیسر مراد علی صھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ترجمے سے طالبات مدثرہ سیار اور مبشرہ زاید نے کیا۔ نظامت کے فرائض عبداللہ شہاب انجام دے رہا تھا۔ پروگرام میں طالبہ سیماب فیض نے نعت پڑھی۔ ڈرامہ کلب کی طرف سے ماحولیات اور درختوں کی بے جا کٹائی کے موضوع پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔


پروگرام میں پرنسپل آغاخان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ بی بی سلطانہ نے خطاب کیا مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ماحولیات پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ باہر سے آنے والی گاڑیاں اپنے کچرے اور مری ہوئی مرغیاں کوراغ ریشت کے مقام پر ڈال دیتے ہیں جو کہ علاقے میں بدبو پھیلانے کے علاوہ طالبات کو سکول آنے میں رکاوٹ ہورہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ اپنے ماتحت اداروں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ انھیں اس غلط اقدام سے روکیں اور اس علاقے کی صفائی کا کوئی بندوبست کرے۔ مہمان خطیب نے ماحولیات کے عنوان پر سیر حاصل خطاب کیا۔ صدر محفل نے پرنسپل کی بات کی تائید کی کہ آنے جانے والے راستوںمیں صفائی کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں پرنسپل کو یقین دلایا کہ وہ ماحولیات کے حوالے سے ہر ممکن مدد کے لئےتیار ہے۔ جس پر پرنسپل نے اس کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو سکول کی طرف سے شیلڈ پیش کیا گیا۔ آخر میں سکول کی طالبات مختلف گروپ میں تقسیم ہوکر عوامی جگہوں کی صفائی کے ساتھ کل 26 عوامی اور سرکاری مقامات میں کوڑا دان نصب کیا۔


آخری سلسلہ اتوار کے دن تھا جس میں سکول کی طالبات نے آن لائین کوئز مقابلوں میں شرکت کیں۔ یوں یہ تین روزہ سلسلہ اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes aga khan higher secondary school kuragh civic program 8
chitraltimes aga khan higher secondary school kuragh civic program 2
chitraltimes aga khan higher secondary school kuragh civic program 7
chitraltimes aga khan higher secondary school kuragh civic program 4
chitraltimes aga khan higher secondary school kuragh civic program 5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53000