Chitral Times

Mar 31, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی کا اجلاس تحریر۔۔ محمد اسلام

شیئر کریں:


سول ارمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی CAFESS جو پورے پاکستان لیول کی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے ۔ اس سوسائٹی کے مقاصد کچھ اس طرح سے ہیں ۔


1۔ شہدا کی فیملیز کے اور اسپشل پرسنز یعنی مختلف جنگوں میں زخمی ہونے والے پیشنرز کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنا ۔


2۔ کمزور , اکابیر اور بیمار پینشنرز کا خیال رکھنا ۔


3۔ مالی حالت میں کمزور پینشنرز کے قابل بچوں اور بچیوں کے ساتھ تعلیم میں مدد کرنا ۔


4 ۔ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر قدرتی افات میں عوام کی خدمت کرنا اور دیگر فلاحی کاموں میں بھی عام پبلیک تک اپنی خدمات پہنچانا وغیرہ وغیرہ ۔


اس سوسائٹی میں پورے پاکستان سے CAFESS کے سات کور ۔ فرنٹیئر کور KPK ۔۔ فرنٹیئر کور بلوچستان ۔۔ پاکستان رینجر سندھ۔۔ پاکستان رینجر پنجاب ۔۔ پاکستان کوسٹ گارڈ ۔۔ فرنٹیئر کنسٹپلری اور گلیگت بلتسات سکاوٹس شامل ہیں۔۔

اللہ کے فضل سے CAFESS پورے پاکستان سطح کی ایک بہت بڑی فلاحی اور رفاہی تنظم بن چکی ہے ۔
ڈسٹرکٹ اپرچترال اس تنظیم کا بانی ڈسٹرکٹ ہے ۔ اس سلسلے میں اج 28 ستمبر 2021 کو پورے ڈسٹرکٹ لیول کی ایک عظیم الشان میٹینگ ( وائس چیرمین شاہ نظار لال) کے دولت خانے میں ریٹائرڈ لفٹیننٹ حاجی محمد کی صدرت میں منعقد ہوئی ۔۔
مذکورہ میٹینگ میں ڈسٹرکٹ کے تینوں تحصیلوں کے VCs سطح تک کے تمام عہدہداران کے علاوہ ہر علاقے سے CAFESS کے اہم شخصیات اور ڈسٹرکٹ لوئر چترال کے چیرمین عبدالصمد اور ان کی ٹیم بھی شریک تھی ۔۔


میٹینگ کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک ہوا ۔ ابتدائیہ کلمات اور دور سے ائے ہوئے مہمانوں کو خوش امدید کہنے کا فریضہ وائس چیرمین شاہ نظار لال نے ادا کیا ۔۔ خاکسار(محمد اسلام )بحیثت ڈسٹرکٹ چیرمین اپرچترال CAFEES کے اغراض و مقاصد اور اج تک کئے گئے کاموں اور کامیابیوں کے بارے اور ساتھ ہی سنٹرل کمیٹی اور صوبائی کمٹیی کی کوششوں اور کامیابیوں سے بھی شرکا کو اگاہ کیا اور CAFESS کو بہتر طریقے سے چلانے اور مستحق پینشنرز اور عام پبلک تک اپنی خدمات پہچانے کےلیے تجاویز بھی دیا ۔۔

اسی طرح تمام تحصیل چرمین صاحباں (تحصیل تورکہو کے چیرمین ریٹائرڈ صوبیدار اسرار الدین) (تحصیل موڑکہو کے چیرمین ریٹائرڈ صوبیدار احسان علی شاہ ) ( تحصیل مستوج کے وائس چیرمین محمد یعقوب لال )اور دیگر پینشنرز CAFESS کو مزید کامیاب کرنے کےلیے اپنے تجاویز اور مفید مشوروں سے نوازے ۔
اخر میں صدر محفل( حاجی محمد )نے اپنی صدرتی خطاب میں اتحاد و اتفاق اور نیک نیتی سے CAFESS کےلیے خدمت کرنے کی ہدایات کی ۔ اسی طرح تقریبا چار گھنٹے کی طویل میٹینگ بہت خوشگوار ماحول میں اپنی اختتام کو پہنچی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی پاس ہوا ۔

chitraltimes ex servicemen upper chitral meeting2
chitraltimes ex servicemen upper chitral meeting3

شیئر کریں: