Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں اے۔کے۔آر۔ایس۔پی کے F4HE پراجیکٹ کے سلسلے میں ابتدائی اجلاس

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اے۔کے۔آر۔ایس۔پی کے زیر اہتمام F4HE پراجیکٹ کے سلسلے میں بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن ( بی ایل ایس او) آفس میں میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں AKRSP-F4HE پراجیکٹ کے کوارڈنیٹر امتیاز احمد نے شرکت کی۔انھوں نے پراجیکٹ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد بچوں اور نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ان کی ذہنی تربیت کرکے مستقبل کے چیلنجز کے لئے تیار کرنا ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ اس پراجیکٹ کے زیر اہتمام خواتین کے لئے کمیونٹی بیسڈ سیونگ گروپ تشکیل دینا ہے تاکہ بہ وقت ضرورت وہ اپنے ضروریات بغیر کسی مسلے کے حل کرسکیں۔انھوں نے Early Child Hood Development (ECD) کے اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہتر نشونما اور ان کی روشن مستقبل کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ان کی کوشش ہو گی کہ جہاں جہاں بچوں کے لئے یہ سہولیات دستاب نہیں ہیں وہاں گورنمنٹ و پرائیویٹ اور AKES کے ساتھ ملکر یہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کا نمائندہ ضلع اپر چترال،خواتین تنظیمات کے نمایندے اور بی۔ایل۔ایس۔او کے عہدیداراں بھی موجود تھیں۔چیرمین بی۔ایل۔ایس۔او نے اے۔کے۔ار۔ایس۔پی۔ کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52980