Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرین لشٹ میں افسوسناک حادثہ، دو افراد جان بحق

شیئر کریں:

اپر چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) اپر چترال گرین لشٹ میں جمنی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے چترال کے کنارے جا گری ہے، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اپر چترال لون سے تعلق رکھنے والے دو افراد سلیم خان ولد ٹھینی خان اور فرحاد اللہ ولد مالی خان موقع پرجان بحق ہو گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اپر چترال کی میڈیکل ٹیم اپر چترال بونی سے گرین لشٹ پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اپر چترال بونی منتقل کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق جمنی گاڑی سوات سے خرید کر اپر چترال لون لے جارہے تھے کہ گرین لشٹ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابوہوکر دریا کے کنارے جاگری ہے۔ اورگاڑی میں یہی دو افراد سوار تھے۔

chitraltimes jamny suzuki plunged into revine in greenlasht upper chitral
chitraltimes jamny suzuki plunged into revine in greenlasht upper chitral2
chitraltimes farhatullah lone
File Photo: Late Farhat

شیئر کریں: