Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تین مختلف دورآفتادہ علاقوں میں ٹیلی ہیلتھ سروس کا آغاز کردیا گیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کے تین مختلف دورآفتادہ علاقوں میں کراچی کے ایک غیر سرکاری ادارہ ”ہیلتھ میٹرز” کی طرف سے ٹیلی ہیلتھ سروس کاآغاز کردیا گیا ہے۔ یہ ادارہ ملک کے مختلف علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کررہی ہے ۔ چترال کے جن علاقوں میں یہ سنٹرقائم کئے گئے ان میں اپرچترال کے گوہکیر، موردیر اور لوئر چترال میں دولوچ شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں تینوں سنٹروں کا افتتاح کراچی کے مس تنزیلہ اور شاہدہ پروین نےکیا۔


اس ادارےکے ہیڈ ڈاکٹر انمول نے موردیر میں افتتاحی تقریب سے ان لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اُن لوگوں اور علاقوں تک ہیلتھ سہولیات بہم پہنچارہے جہاں صحت کی سہولیات میسر نہیں اور لوگوں کو کئ کئی گھنٹے سفر کرکے ڈاکٹر کو دیکھانے پڑتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان سنٹروں میں مستند لیڈی ہیلتھ ورکر ز اور کمیونٹی مڈ وائف کے زریعے مریضوں کو ڈاکٹرسے آن لائن مشاورت کرکے انھیں دوائی تجویز کی جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز جن میں سرجیکل، میڈیکل اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹرز شامل ہیں جو متعلقہ مریض یا مریضہ سے آن لائن مشاورت کرکےدوائی تجویز کریں گے جبکہ مریض سے معمولی فیس لی جائیگی۔


ڈاکٹر انمول نے مذید بتایا کہ ٹیلی ہیلتھ کے اندر تین سہولیات فراہم کرتے ہیں جن میں پہلا شہری علاقوں کے ڈاکٹر زسے دیہاتی علاقوں کے مریضوں کو ٹیلی میڈیسن فراہم کرتے ہیں اور دوسرا ہیلتھ لیٹریسی یعنی صحت سے متعلق اگہی دیتے ہیں۔ اور تیسرا ضرورت پڑنے پر گاوں گاوں جاکر بھی اگہی پروگرامات منعقد کرتے ہیں۔

اس تقریب میں علاقے کے خواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں جنھوں نے ادارہ اور خصوصا ڈاکٹر انمول کی طرف سے پسماندہ علاقوں میں مریضوں کو ای صحت سہولت فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سروس جاری رہیگا ۔

chitraltimes telehealth clinic inagurated chitral morder 5
chitraltimes telehealth clinic inagurated chitral morder 6
chitraltimes telehealth clinic inagurated chitral morder 3
chitraltimes telehealth clinic inagurated chitral morder 1
chitraltimes telehealth clinic inagurated chitral morder

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52830