Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں لیکچررز کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے دوبارہ شیڈول کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا میں انگلش، باٹنی، زوالوجی، میھتس، فزکس اور کیمسٹری کے لیکچررز (BPS-17) کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے دوبارہ شیڈول کا اعلان کر دیاہے مذکورہ ٹیسٹ05 تا 07 اکتوبر 2021 تک منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں ٹیسٹ کی تفصیلات پر مشتمل رول نمبرز سلپس تمام متعلقہ اُمیدواروں کو جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام امیدوار اپنی رول نمبر سلپس ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
52838