Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ROSE کی طرف سے انجینئرنگ کے دو طالبعلموں کو سکالرشپ کے چیک دئے گئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں باصلاحیت مگر کم وسائل رکھنے والے طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے زیر اہتمام جمعہ کے روز منعقدہ ایک تقریب میں پشاو ر بورڈ میں آٹھویں پوزیشن لے کر اوپن میرٹ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں داخلہ لینے والے ہونہار طالب علم ارشاد عالم خان کے والد نے ان کا اسکالرشپ چیک مالیت 50ہزار وصول کیا۔ا س موقع پر چترال کے معروف اسکالر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے موقع پر موجود ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ کی کاوشوں کو علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے کے اہل ثروت طبقے کو اس فیلڈ میں آگے بڑھ کر اس تنظیم کی مدد کرنی چاہئے۔

اس سے قبل تورکھو کے گاؤں اجنو سے تعلق رکھنے والے طالب علم ناظم الرحمن کو 50ہزار روپے کا چیک دیا گیا تھا جس کے والد کا سایہ دو سال قبل سر سے اٹھ جانے کی وجہ سے مالی مشکلات ان کی حصول تعلیم کی راہ میں حائل تھے جبکہ انہوں نے چترال کی کوٹے پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ لے چکے ہیں۔انھوں نے سکالرشپ کا چیک مہمان خصوصی شاہی خطیب چترال مولانا خلیق الزمان اور چترال کے معروف شاعر ، ادیب اور فنکار اقبال الدین سحر کے ہاتھوں سے وصول کیا۔ دونوں مہمانان نے چترال میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں روز کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور مخیر حضرات سے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔

دریں ا ثناء ROSEکے زیر اہتمام چترال کے نامور سپوت خالد بن ولی کے نام پر جاری ہونے والی خالد بن ولی پی ایچ ڈی اسکالرشپ کیلئے چترال گولدور سے خوش قسمت نوجوان ساجد الرحمن نے رفاء یونیورسٹی اسلام آباد میں منیجمنٹ میں پی ایچ ڈی کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ روز ROSEکے دفترمیں منعقد ہوا تھا جس میں مہمان خصوصی خالد بن ولی کے چھوٹے بھائی طارق بن ولی تھے جبکہ مہمان اعزاز خالد بن ولی کے قریبی دوست عمیر خلیل تھے جبکہ چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ کمیٹی کے ممبران عبیدالرحمن اور محمد عبیر بھی موجود تھے۔

chitraltimes rose schlorship chitral to uetp 1

شیئر کریں: