Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ڈرائیورز،آپریٹرزاورمسافروں کیلئے کرونا ویکسینیشن کا اعلان

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (NCOC) کے اجلاس کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہوئے جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں اور ٹرمینلز وغیرہ کو کرونا وباء (Covid-19) کے پھیلاؤ کے شدید خطرات کے حامل مقامات قرار دیا گیا ہے چونکہ ٹرانسپورٹرز، ڈرائیور اور مسافر صاحبان اکثر کرونا وباء کی سنگینی سے لاعلم ہوتے ہیں اس لئے ان کی اکثریت نے متعلقہ ویکسین نہیں لگائی ہوتی ہے اس لئے این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام جنرل بس سٹینڈز/ ٹرمینلز، شہروں اور ٹاونز کے داخلہ اور خارجہ مقامات پر وسیع پیمانے پر عوامی آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ویکسینشن مہم بھی چلائی جائے گی جس کے دوران اضلاع کی انتظامیہ(ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز) اور محکمہ صحت کے تعاون سے پبلک ٹرانسپوٹ کے ڈرائیورز، آپریٹرز/ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ویکسین لگائی جائے گی تا کہ بحیثیت قوم کرونا وباء کی روک تھام کی جا سکے۔ اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سیکرٹری محکمہ صحت کے نام جاری کردہ ایک باقائدہ مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
52784