Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے زیرانتظام تجاریونین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ چترال لوئر نے تجار یونین چترال لوئر کے مسائل اور مشکلات کو بروقت ازالہ کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر تجاریونین کے نمائندوں نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنے درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔انتظامی افسران نے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تجار یونین چترال کے مسائل کو من وعن حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہائی کرائی۔تجاریونین کے نمائندوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔کھلی کچہری میں اے ڈی سی (جنرل) حیات شاہ، ،اے ڈی سی (ریلیف) عبدول ولی اور اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین ودیگر نے شرکت کی۔


تجاریونین کے صدر بشیر احمد ودیگر نمائندوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہے تو دوسری طرف مختلف اداروں کی طرف سے آئے روز بے تحاشہ اور ظالمانہ جرمانوں کی وجہ سے تجاری برادری تنگ اچکی ہے ۔ لہذا یہ سلسلہ بند ہونی چاہیے اگر جرمانہ ہی کرنا ہے تو لوگوں کے استداعت کے مطابق ہو۔


انھوں نے مارکیٹ میں سوختنی لکڑی کی قیمت میں اضافے کو متعلقہ محکمہ کی طرف سے بے جاتنگ کرنے اور خشک لکڑی کو جنگل سےاُٹھانے پر پابندی کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے چترال کے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی قراردیا ۔ او رمطالبہ کیا کہ چترال کے مختلف جنگلوں میں پڑے خشک لکڑی کو اُٹھانے کی اجازت دی جائے جبکہ ان لکڑیوں کو نہ اُٹھانے کی صورت میں سیلاب کے نذر ہوجاتے ہیںجس سے کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوجاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ لکڑی کی نقل و حمل پر پابندی عائد کرتی ہے تو اس کے متبادل گیس یا بجلی کی بندوسبت کی جائے۔ انھوں نے چترال کیلئے منظور شدہ گیس پلانٹس کی تنصیب کا بھی مطالبہ کیا۔ تجار برادری نے چترال بازار میں صفائی ، پانی اور بجلی کی کمی کو دور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

chitraltimes khulee kacheri tujjar union chitral1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52767