Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور؛ ریسکیو1122 کی کامیاب اپریشن، غار میں پھنسے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) مستوج کے علاقہ لاسپور بروک میں پہاڑی کھائی میں گرے ہوئے نوجوان کو تقریبا چوبیس گھنٹے بعد بحفاظت ریکسیو کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اپر چترال کے علاقہ بروک لاسپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاکر بکرایاں چراتے ہوئے پاوں پھسل کر پہاڑ کے غار نما کھائی میں جاگرا اور واپس نہ نکل سکا، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم اپر چترال بونی سے تین گھنٹہ گاڑی میں اور سات گھنٹے رات بھر پیدل سفر کرکے اپر چترال لاسپور بروک پہنچ کر نوجوان کو غار سے بحفاظت ریسکیو کیا، ریسکیو1122 اپر چترال کی ٹیم سٹیشن ہاوس انچارج امجد حسین کی نگرانی میں کامیاب ریسکیو اپریشن کیا اور نوجوان کو بحفاظت غار سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی.

chitraltimes rescue 1122 rescued a man in laspur upper chitral
chitraltimes rescue 1122 rescued a man in laspur upper chitral2
chitraltimes rescue 1122 rescued a man in laspur upper chitral5
chitraltimes rescue 1122 rescued a man in laspur upper chitral4
chitraltimes rescue 1122 rescued a man in laspur upper chitral3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52758