Chitral Times

Oct 16, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوشٹ میں جاری جشن کوشٹ پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر؛ کوشٹ اے ٹیم نے ٹائیٹل اپنے نام کرلی

شیئر کریں:

کوشٹ میں جاری جشن کوشٹ پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر؛ کوشٹ اے ٹیم نے ٹائیٹل اپنے نام کرلی

کوشٹ (جمشید احمد)پولو ایسو سی ایشن کوشٹ کے زیر اہتمام اور HARSO کوشٹ کے خصوصی تعاون سے کوشٹ میں جاری جشن کو شٹ2021 کے پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی مہماں خصوصی تھے۔ فاٗینل کوشٹ اے اور ہیڈ کواٹر بونی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر کوشٹ نے تین گول کیے اور بونی کوئی گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں بھی کوشٹ نے اپنادباو جاری رکھا لیکن اس دوران بونی نے دوگول اسکور کیے لیکن کوشٹ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے مزید تین گول اسکور کیے اور اسطرح کوشٹ ٹیم بونی سے تین کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کر کے جشن کوشٹ 2021 کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں بہتریں ٹورنامنٹ کرانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی کوشیشوں کو سراہا اورکھیلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بے حد تعریف کی اور اپنے طرف سے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو چالیس ہزار ونر ٹیم کوپندرہ ہزار اور رنر اپ ٹیم کو دس ہزار روپے کا اعلان کیا۔

اس سے پہلے سیپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سابق ہیڈ ماسٹر امان اللہ لال نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کو کوخوش امدید کہا اور شرکا کاشکریہ ادا کیا اور کوشٹ کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا علاقے میں گزشتہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے مختلف سڑکوں کی مرمت اور متاثر مختلف ایریگیشن چینلزکے لیے فنڈ کا مطالبہ کیا جس کی مطالبہ پرڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی ان کے لیے خطیر رقم کا اعلان کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے علاقے اورعوام کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت بھی موجود تھے ونر، رنر اپ اور کھیلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے کوشٹ کے کھیلاڑی عماد الدیں مین اف دے ٹورنامنٹ، رضا خان مین اف دی میج قرار پائے اور ہیڈ کواٹر بونی کے کھیلاڑی تیمور خان کے گھوڑے کو بہتریں گھوڑا قرار دیاگیا۔ پولو گراونڈ کوشٹ شائیقین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا شائیقین دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اس طرح یہ فائینل اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes kosht polo tournament upper chitral 2
chitraltimes kosht polo tournament upper chitral 3 1
chitraltimes kosht polo tournament upper chitral 7
chitraltimes kosht polo tournament upper chitral 5
chitraltimes kosht polo tournament upper chitral 1
chitraltimes kosht polo tournament final trophy

شیئر کریں: