Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سکینڈری سکول کوراغ کی طالبہ عالیہ فرح غفار کا اعزاز

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے ایف ایس سی پری میڈیکل کی ہونہار طالبہ عالیہ فرح غفار نے آغاخان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ کراچی کے زیر اہتمام ایف ایس سی کے امتحان میں 1100نمبروں میں سے 1094نمبر لیکر صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن لی ہے ، عالیہ نے 99.5 فیصد نمبر لیکر اے ون گریڈ کا بھی حقدار قرار پایا ہے۔ ہونہار طالبہ کا تعلق آوی مستوج سے ہے وہ سابق ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عبد الغفار خان کے دختر ہیں۔عالیہ فرح اس سے پہلے بھی میٹرک کے امتحان میں نمایاں پویشن لے چکی ہیں ۔

chiraltimes alia farah ghafar result

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52657