Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آنارہ تانیہ حسین کا اعزاز

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے نواحی گاٶں پرکوسپ پری ماڑی سے تعلق رکھنے والی آنارہ تانیہ حسین دختر گل حسین نے آغا خان یونیورسٹی بورڈ کے زیر نگرانی ایف ایس سی کے سالانہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

آنارہ تانیہ حسین آغاخان ہاٸی سکینڈری سکول کوراغ میں زیر تعلیم ہے۔ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ میں 1100 میں سے 1093 نمبر لیکر صوبہ خیبر پخیوانخواہ ریجن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ انھوں نے 99.3فیصد نمبر لیکر اے ون گریڈکابھی حقدار قرار پایا ہے۔ اس سے پہلے میٹرک کے سالانہ امتحان میں بھی آنارہ تانیہ حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی تھی۔اس کی تعلیمی ریکارڈ ایف ایس سی تک کے سفر میں ہمیشہ شاندار رہا ہے۔
آنارہ تانیہ حسین آغا خان ہیلتھ سروس چترال ریجن کے فنانس آفیسر گل حسین کی صاحبزادی اور آریا مینجر فرسٹ ماٸیکرو فنانس بنک رحمت حسین کی بھتیجی یے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52655