Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کیلئے ایوارڈ اورنقدانعام کا اعلان

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے کہاہے کہ معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق اس سال بھی ڈسٹرکٹ لوئر اور اپر میں مجموعی طور پر میٹرک کے امتحان میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو اقرا ایوارڈ اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔۔


جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ یہ پروگرامات 2003 سے تسلسل کے ساتھ منعقد ہوتے چلے آئے ہیں اس وقت سے 2019 تک چونکہ چترال ایک ہی ضلع تھا اس لئے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈر پورے ضلع سے لئے جاتے تھے چونکہ چترال اب دو ڈسٹرکٹ میں تقسیم ہو چکاہے اس لئے ٹاپ تھری پوزیشن دونوں ضلعوں سے لئے جاتے ہیں فی الحال اپر اور لوئر میں وہی سابقہ ترتیب برقرار ہے اگر اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے جو کہ ہماری بھی کوشش ہے تو پریس ریلیز کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا لہذا وہ تمام طلباء جن کے نمبر ات مجموعی طور پر سرکاری سکولوں کے نتائج کے حساب ٹاپ تھری میں آتے ہیں یا پرائیوٹ ادارے کے طلباء جن کے نمبر پرائیوٹ اداروں کے حساب سے ٹاپ تھری پر ہیں وہ مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد سے اپنی مارک شیڈ شئیر کریں ہم اپنے طور پر جانچ پڑتال کے بعد آئندہ تقریب میں انہیں انعامات سے نوازیں گے اس کے علاوہ کیلاش کمیونٹی میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے طالب علم کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

iqra award qari faizullah chitrali held 5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52648