Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متاثرین ریشن کا احتجاج کی دھمکی، حکومت کو پندرہ دن کا ڈیڈلائن

شیئر کریں:

ریشن ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اتوار کے روز متاثرین ریشن کا ہنگامی اجلاس سید شاہ نادر کے گھر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں متاثرین ریشن کے علاؤہ ریشن کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت وقت نے بلند وبالا وعدوں کے باوجود ابھی تک متاثرین ریشن کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ۔


دریائے مستوج کی طغیانی میں تو کمی آگئی ہے مگر متاثرین کی پریشانیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے حکومت وقت نے اُس وقت وعدہ کیا تھا کہ دو ماہ کے اندر اندر دریائے مستوج کے کنارے حفاظتی دیوارں کی تعمیر کا کام شروع ہو جاۓگا متاثرین کو نقد امداد کے ساتھ محفوظ مقام پر پلاٹوں کی تقسیم کا بھی وعدہ کیا تھا ۔


لیکن حکومت ابھی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا پیکج دینا تو دور کی بات اُس وقت ان کی باغات اور تیار فصلوں کو کاٹ کر جو سڑک بنائی گئی تھی ابھی تک ان زمینات کا معاوضہ بھی ان کو ادا نہیں کیا گیا۔جبکہ متاثرین آئے روز دفتروں چکر کاٹ رہے ہیں
لیکن حکومت ابھی تک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر ر ہی ہے


متاثرین ریشن اور عوام ریشن اس مشترکہ اعلامیہ میں حکومت کو خبردار کرتے ہوئے 15 دن کا ڈیڈ لائن دیا ہے ۔ حکومت وقت نے اگر ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھایا تو ہم سٹرکوں میں آنے پر مجبور ہو جائیں گے اس کی تمام زمہ داری حکومت وقت اور انتظامیہ پر ہوگی

chitraltimes reshun mutasirin upper chitral3
chitraltimes reshun mutasirin upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52631