Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجار یونین چترال کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری، ڈی سی اور اے سی چترال کے تبادلہ کا مطالبہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تجار یونین چترال کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب ہفتے کے روز چترال کے ایک مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس کے ایم پی اے چترال ہدایت الرحمن مہمان خصوصی اور سابق ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ صدر محفل تھے ۔

مہمان خصوصی ایم پی اے چترال نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ انہیں مبارکباد دی اور کہا ۔ کہ تجارت ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور جہاں معشیت مضبوط ہو ۔ وہاں لوگ خوشحال ہوں گے ۔ اس لئے چترال کی ترقی میں چترال بازار کا اہم کردار ہے

۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے عبوری صدر تجار یونین چترال حبیب حسین مغل نے تجار یونین کے انتخابات کے دوران انتظامیہ چترال کی طرف سے عدم تعاون پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے عدم تعاون انتہائی افسوسناک ہے ۔ جس کی ہم پر زور مذمت کرتےہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایساڈپٹی کمشنر جو تجار یونین جیسے اہم یونین کے ساتھ سیدھے منہ بات بھی کرنے کیلیے تیار نہیں ۔ اسے کیسے قبول کیا جا سکتا ہے ۔ حالانکہ حکومت کا سارا کاروبار تجارتی آمدنی سے چلتا ہے ۔ انہوں نے تمام سیاسی قائدین سے مطالبہ کیا ۔ کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر چترال سے تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے الیکشن میں بھر پور تعاون کرنے پر ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان ، چترال پریس کلب کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ ان کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر بشیر احمد نے کہا ۔ کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران چترال بازار کے دکانداروں کے ساتھ زبردست ظلم ہوا ۔ اور روزانہ کی بنیاد بہانہ بناکر کئی دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کی سزا ئیں دی گئیں ۔ جس میں انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت میں سابق صدر بھی شامل رہا ۔ انہوں نے کہا۔ کہ دکانداروں کا کاروبار کویڈ 19 کی وجہ سے پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے ۔ اب انتظامیہ کو بلا وجہ جرمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ۔ کہ تجارت ایک معزز پیشہ ہے ۔ اس لئے تاجروں کے ساتھ مجرموں جیسا سا سلوک بند کیا جانا چاہئیے۔ چترال کے دکانداروں کی شرافت کا مزید ناجائز فائدہ نہ لیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ۔ کہ موجودہ کابینہ انتخابی اپوزیشن اور سیاسی قائدین سے مشاورت کے ساتھ بازار کے مسائل حل کرے گی ۔

تقریب سے رہنما صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریف حسین ، امیر جماعت اسلامی اخونزادہ رحمت اللہ امیر جمیعت العلماء اسلام مولانا عبد الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ تجارت پیغمبروں کا پیشہ ہے ۔ اور صحیح تاجر کا حشر صدیقین اور شہدا کے ساتھ ہو گا ۔ اس لئےتاجر اسلامی اصولوں کے مطابق گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی سے پاک تجارت کو اپنا شعار بنائیں ۔ جس سے مال میں برکت ہوگی ۔ اور چترال بازار میں ایسے تاجر موجود ہیں۔ جو عبادت سمجھ کر تجارت کرتےہیں ۔

انہوں نے تجار یونین کے حالیہ الیکشن میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے عدم تعاون پر انتہائی افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جو آفیسر اخلاق سے لوگوں سے ملنے کی صلاحیت سے محروم ہے ۔ اسے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے بھی ڈی سی چترال کے تبادلے کا مطالبہ کیا ۔ صدر محفل سابق ضلع ناظم نے اپنے خطاب میں شفاف الیکشن منعقد کرنے میں تعاون کرنے پر چترال پریس کلب کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تجار یونین ایک باوقار اور معزز لوگوں کی تنظیم ہے ۔ اور تمام تنظیمات کی ماں ہے ۔ اسلئے انتظامیہ اس کے مسائل کو سنجیدہ لے ۔ تقر یب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر عیدالحسین ، ریٹائرڈ صوبیدار میجر عبدالصمد ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، مولانا گلاب الدین ، رہنما پی ٹی آئی نثار دستگیر نے بھی خطاب کیا ۔

chitraltimes tujjar union chitral oath1
chitraltimes tujjar union chitral oath maghfirat shah
chitraltimes tujjar union chitral oath2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52573