Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال گول نیشنل پارک میں خوفناک آتشزدگی،آگ پر قابوپانے کیلئے کوششیں جاری

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال گول نیشنل پارک کے زاربت نامی مقام پر جمعرات کو عصر کے وقت آگ لگ گئی جس کے شعلے چترال شہر سے آسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔ چترال شہر سے عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے ہر لمحہ بلند سے بلند تر اور اور اس کا احاطہ بڑھتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جنگل میں چڑھ اور دیودار کے درخت موجود ہیں جن میں آگ پکڑنے کی صلاحیت ذیادہ ہوتی ہے۔چترال گول نیشنل پارک سے ملحقہ علاقوں کے درجنوں جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو ۱۱۲۲کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ذیادہ رقبے پر پھیل جانے کی وجہ سے آگ پر قابوپانے میں مشکل پیش آرہی ہیں۔جبکہ آگ بجھانے کیلئے پانی اور اوزاروں کی عدم دستیابی بھی تاخیر کی وجہ ہے۔


دریں اثنا چترال گول کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین سلیم الدین نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ آگ چلغوزہ کے کون جمع کرنے والوں نے لگائے ہیں جن کا سدباب ہونی چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ نیشنل پارک کے ملحقہ علاقوں کے عوام نے متعدد بار قراردادوں کے زریعے چترال گول نیشنل پارک کے ڈی ایف او کے نوٹس میں لاچکے ہیں کہ چلغوزہ کے کون جمع کرنے والوں پر پابندی لگائی جائے اور خصوصا وقت سے پہلے چلغوزہ اکھٹا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ مگر انھوں نے ان سنی کردی ۔ جس کی وجہ سے آج جنگل میں آگ لگی اور قیمتی جنگلات کو نقصان پہننچے کے ساتھ جنگلی حیات کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔ انھوں نے آتشزدگی کو ڈی ایف او کی غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیشنل پارک میں آتشزدگی کا نوٹس لیکر ملوث افرادکے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ قومی اثاثوں کو نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے

ریسکیو 1122 کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چترال گول نشنل پارک کے جنگل میں لگی آگ پہ قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 کے جوان 2 گھنٹے مسلسل پیدل سفر کرکے چترال گول نشنل پارک پہنچے اور جنگل کے آگ پر قابو پانے کیلئے دو گھنٹے مسلسل آگ بجھانے کے لئے مصروف عمل رہے، آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہے،
تاحال ریسکیو1122 کے جوانوں، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں اور اہل علاقہ کی انتھک محنت اور کوششوں سے چترال گول نشنل پارک میں لگی آگ پر جزوی طور قابو پالیا گیا ہے اور مکمل طور پر آگ بجھانے کے لئے ریسکیو1122 کے جوان مصروف عمل ہیں.

chitraltimes chitral gol atashzadgi chitral
chitraltimes chitral gol atashzadgi 3
chitraltimes chitral gol atashzadgi 2
chitraltimes chitral gol atashzadgi
chitraltimes cgnp fire 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52489