Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم نو، انجینئرفضل ربی صدرلوئرچترال اورامیراللہ صدراپر چترال تعینات

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی تنظیم سازی کے سلسلے میں لوئر چترال اور اپر چترال کے عہدیداروں کی تقرری عمل میں لائی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں مختلف عہدوں کے لئے انٹرویوز کے بعد ضلع لوئر چترال کیلئے انجینئر فضل ربی کو صدر، قاضی فیصل احمد سید کو جنرل سیکرٹری اور نظار ولی شاہ کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان کی طرف سے ضلع اپر چترال کے لئے امیر اللہ کو صدر، حمید جلال کو جنرل سیکرٹر ی اور سید کوثر علی شاہ کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے متعدد اضلاع کے عہدیداروں کی تقرری عمل میں لایا ہے

chitraltimes ppp chitral new cabinet gs sf
Chitraltimes ppp upper notification

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52449