Chitral Times

Sep 23, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اپر چترال میں چائلڈ اسپیشلسٹ تعینات کیا جائے۔عوامی حلقے

شیئر کریں:

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپرچترال میں چائلڈ اسپیشلسٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے علاقے کے عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپر چترال کے دورآفتادوہ علاقوں میں جب بھی کوئی بچہ بیمار ہو تو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اپر چترال بونی میں چائلڈ سپیشسلٹ نہ ہونے کیوجہ سے لوئر چترال ریفر کیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔

اپر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے صوبائی حکومت ، منتخب نمائندگان اور محکمہ ہیلتھ سے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چائلڈ سپشلسٹ تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔


شیئر کریں: