Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تریچ ویلی کے متاثرین بارش میں امدادی چیک تقسیم،اورحلف برداری تقریب

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے تریچ ویلی کا دورہ کیا اور گزشتہ بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ گزشتہ بارشوں کی وجہ سے تقریباً 30افراد کے گھر کلی اور جزوی طور پر متاثر ہوچکے تھے جن کی باضابط تصدیق اور نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے بعد ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیگئی۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال ہر لمحہ اور مصائب کی ہر گھڑی میں عوام کی بھر پور خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔


دریں اثنا الایثار ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنایزیشن تریچ اپر چترال کے زیر انتظام آرگنایزیشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام میں منعقد ہوئی.


پروفیسر رحمت کریم بیگ صدر محفل جبکہ اسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان مہمان خصوصی تھے. جنھوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا.


تقریب میں جنرل سیکریٹری الایثار ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنایزیشن تریچ اپر چترال خواجہ خلیل, سابق تحصیل ممبر علاو الدین عرفی, سابق صدر محمد راضی خان, مشہور سوشل ورکر اور شعلہ بیان مقرر سراج ثالث, مولا عبدالعنی چمن, ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگرام اجمل خان, پروفیسر رحمت کریم بیگ, صدر مولانا حضرت الدین نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ارگنائزیشن کے خدمات کو سراہااور یوسی تریچ کے مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی.


اسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان نے تریچ ویلی کی اہمیت اور عمائدین کی علمی, ادبی اور سماجی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی مسائل حل کرنے میں اپنی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی.

chitraltimes al isar trust upper chitral3
chitraltimes al isar trust upper chitral2
chitraltimes al isar trust upper chitral

شیئر کریں: