Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن کے کنٹریکٹرز شدید مشکلات کا شکار، ٹیکس کا نفاذ معاشی قتل ہے۔ کنٹریکٹرایسوسی ایشن

شیئر کریں:

چکدرہ (نمائندہ چترال ٹائمز ) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ملا کنڈ ڈویژن کا اجلاس چکدرہ میں منعقدہ ہوا جس میں ملاکنڈ ڈیژن کے صدر انجینئر محمد اکرام، ڈویژنل نائب صدر جاوید اختر، ڈویژنل چیئرمین ارشد شاھین، جنرل سیکرٹری عمران ٹھاکر صوبائی سیکر ٹری اطلا عات نیاز اللہ بر کی، صوبائی سیکرٹری فنانس شاکر اللہ خان سمیت دیر لوئر دیر بالا سوات بونیر شانگلا چترال با جوڑ بونیر اضلاع کے صدور اور جنرل سیکر ٹریز نے بھر پور شر کت کی ۔

اجلاس میں ملا کنڈ ڈویژن کے کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل زیر بحث لا ئے گئے مقررین نے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے ٹھیکہ دار برادری شدید مشکلات کا شکار ہے اور پچھلے حکومت کے جاری کر دہ ٹینڈرز میں ٹھیکداروں کے اب تک کرڑوں روپے کے واجبات بقایاہے اورساتھ ہی موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی اور منتخب نمائندوں کے جاری ترقیاتی کاموں میں بے جا مداخلت کے سبب ٹھیکداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بہت سے جاری پراجیکٹ میں فنڈز ریلیز نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے سیمنٹ سریا پائپ اور دیگر میٹریل کے نر خ روز بروز بڑھ رہے جس سے کنٹریکٹرز کو موجودہ وقت میں مالی خسارے کا سامنا رہا ہے۔

لہذا مارکیٹ ریٹ کے مطابق جاری کاموں میں ریٹ دیا جائے اسکالیشن،ٹیکنیکل سینکشن بروقت ورک ارڈر ز کااجراء ٹائم میں توسیع بروقت فراہمی ڈرائینگ اور ڈیزائین ٹنڈرز فارم ریٹ نافذ کر نے کا فیصلہ واپس کر نے سمیت ملاکنڈ ڈویژن کو 2023تک استثنیٰ حاصل ہے اور اگر کیپراور ایف بی آر نے ٹیکس نفاذ کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جبکہ اب سات فیصد انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس نفاذ ان کا معاشی قتل ہے۔

بلوں سے زیادہ بلوں پر پابندی لگائی جا ئے ورک ڈن فنڈز نہ ہونے پر کراچی انٹربینک ریٹ منافع دینے کے قانون کو یقینی بنا یا جا ئے اور ٹینڈڑز میں اباو اور بیلو سسٹم ختم کر کے ائٹم سسٹم نافذ کیا جا ئے۔ وکلاء بار کونسل کی طر ح کنٹریکٹرز کی بھی ریگولیٹری اتھا ر ٹی سی اے پی کو اختیا رات دئیے جا ئیں پر فارمنس سیکورٹی اور گارنٹی کو منظور کیا جا ئے منتخب ممبران اسمبلی کی مداخلت بند کی جا ئے اور جس سکیم میں پچاس فیصد فنڈز پہلے سے دستیاب نہ ہو اْس کا ٹینڈرز نہ کیا جا ئے اور ضم اضلاع میں ای بیڈنگز ختم کیا جائے۔

chitraltimes contractor association malakand2
chitraltimes contractor association malakand22

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
52424