Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے زیراہتمام زیراہتمام 26ستمبر کو”اولڈ بوائز ڈے”منایا جائے گا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے اولڈ اسٹوڈنٹس کی تنظیم اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 26ستمبر کو اتوار کے دن “اولڈ بوائز ڈے”منایا جائے گا جس کے لئے رنگا رنگ پروگرامات ترتیب دئیے جارہے ہیں جبکہ “اولڈ بوائزاسمبلی”اس میں قابل ذکر ہے جہاں سابق طالب علم صبح ساڑھے9بجے باقاعدہ طور پر مارننگ اسمبلی منعقد کریں گے۔

اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج عید الحسین کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پروگرامات کو آخری شکل دے دئیے گئے جس کے مطابق مارننگ اسمبلی کے بعد اولڈ اسٹوڈنٹس اپنے اپنے کلاس رومز جائیں گے جہاں باقاعدہ کلاسیں منعقد ہوں گے جبکہ اگلے مرحلے میں سکول کے ہال میں “یادش بخیر”کے نام سے ایک اسٹیج شو ہوگا جس میں اولڈ طالب علم اپنے اپنے زمانہ طالب علمی کے دلچسپ واقعات بیان کریں گے اور اسی نشست میں سکول کے ان اساتذہ کو شیلڈ پیش کئے جائیں گے جوکہ 1990ء کے عشرے تک اس سکول میں بطور ٹیچر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اسی دن پریڈ گراونڈ میں فٹ بال میچ بھی ہوگا جہاں اولڈ اسٹوڈنٹس حصہ لیں گے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ اولڈ اسٹوڈنٹس اسمبلی اپنی نوعیت کا انوکھا او ر دلچسپی سے بھرپور سرگرمی ہے جبکہ اس دن کے مناسبت سے تمام پروگرامات میں وہ طالب علم بھی حصہ لے رہے ہیں جوکہ 1950ء کے عشرے میں بھی اس سکول سے زیر تعلیم رہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52421