Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چمرکن میں کسان فیلڈ منایا گیا

شیئر کریں:

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چمرکن میں کسان فیلڈ منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ایکسٹنشن ونگ کے زیر اہتمام چترال شہر کے نواحی گاؤں چمرکن میں کسان فیلڈ ڈے منایا گیا جس میں چمرکن کے علاوہ دوسرے قریبی گاؤں کے کسانوں نے بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائرکٹر اور سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد اور ایگریکلچر افیسر شہزادایوب نے کسانوں کو ماڈل فارم سروسز سنٹر کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کسانوں اور محکمہ زراعت کے درمیان رابطہ قائم کرنے کا یہ سب سے اہم فورم ہے جس میں ممبرشپ حاصل کرکے کسان اس سلسلے میں بندھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس فورم کا سربراہ بھی کسان بھی جمہوری طریقے سے کرتے ہیں جوکہ ان کی مسائل اور جذبات واحساسات کی ترجمانی اور نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زراعت ایک وسیع محکمہ ہے جس میں کئی شعبے ہیں جن کے بارے میں معلومات رکھتے ہی کوئی کسان ان سے فائدہ اٹھاسکتا ہے جوکہ زراعت کے مختلف شعبوں کا مکمل طور پر احاطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کسانوں کا محکمہ زراعت کے ساتھ ایک مضبوط تعلق قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر موجود کسانوں سے اپنے اپنے زرعی مسائل بھی بیان کئے گئے جن پر ماہرانے مشورے فراہم کئے گئے۔ کسانوں نے اس نشست کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

chitraltimes agriculture kissan day chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52399