Chitral Times

Sep 25, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائی کورٹ نے محکمہ صحت چترال کے 108 کلاس فور ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیدیا

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور ہائیکورٹ (سوات دارالقضا) نے بدھ کے روز محکمہ صحت کے ان 108 کلاس فور ملازمین کو ان کے ڈیڑھ سالوں کے تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا جن کی تنخواہیں بھرتی میں مبینہ گھپلوں کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے تھے۔
شاکر، خورشید جان محمد اور دوسروں نے حکومت خیبر پختونخوا کے خلاف رٹ دائر کررکھی تھی جن کی طرف سے چترال کے معروف قانون دان رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ اور سید فرید جان ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈی ایچ او چترال اور ڈی جی ہیلتھ کا نمائندہ حاضر ہوئے۔
رحیم اللہ ایڈوکیٹ نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معزز عدالت نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی اس رپورٹ کو کالعدم قرار دیا جس میں سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر مجیب الرحمٰن کے ہاتھوں جاری شدہ تقرریوں میں شدید نوعیت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی جسے اعلیٰ حکام نے عملی جامہ پہناتے ہوئے ان ملازمین کی تنخواہیں روک دی تھی۔

chitraltimes class four protest dho office chitral

شیئر کریں: