Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں یوم دفاع کی منفرد تقریب

شیئر کریں:

کوراغ ( چترال ٹقائمز رپورٹ ) آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں اس سال یوم دفاع منفرد انداز میں منایا گیا۔ ہم نصابی سرگرمی کے مختلف کلبز نے اپنی طرف سے ایک الگ انداز اپنائے۔  ارنمنٹیشن کلب کی طرف سے سکول کو مختلف ماڈل سے سجایا گیا تھا جس میں طالبات کے بنائے ہوئے مختلف جنگی سامان،ھتیار، شہداء کی تصویریں اور میدان جنگ کا ماڈل شامل تھا۔  کمپئرنگ بارھویں جماعت کی طالبات ہما میر اور البینہ ہاشمی نے انجام دی۔ نعت جماعت دہم کی نورالایمان نے پیش کی۔

گیارھویں جماعت کی سبینہ اکبر نے چترالی شہداء کے لواحقین  میں سےچھے کے خاندانوں سے انٹرویوز ویڈیو کی صورت میں پیش کیا۔ ان  مختلف لوگوں کے تاثرات پیش کئے جو یا  1965 کی جنگ میں شامل تھے یا اس وقت فوج میں تھے۔جماعت دہم کی طالبات کی طرف سے یوم دفاع کے حوالے سے ڈرامہ جب کہ جماعت ہشتم کی طالبات نے ٹیبلو پیش کیے۔ سکول کے ایک کونے میں چترالی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے غرض سے ان کی تصاویر کے ساتھ موم بتیاں جلائی گئیں ۔

تقریب سے پرنسپل  سلطانہ برہان الدین نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نصابی سرگرمی  کی طالبات کمیٹی کو شاباشی دی اور چترالی شہداء کے ساتھ ملک بھر کے غازیوں اور شہداء کو بہت عقیدت کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا اپنے خطاب میں کہا کہ ”  ہمیں لگتا ہے ملک کا دفاع صرف  فوج ہی کرسکتی ہے لیکن دیکھا جائے تو ہر فرد اپنی ذات میں ملک کا دفاع کرسکتا ہے ہم اگر بندوق لے کر سرحدوں پر کھڑے نہیں ہوسکتے تو اور کئی طریقوں سے ملک کی حفاظت کرسکتے ہیں بشرطیکہ  ہم میں اخلاص ہو، محبت ہو، عہد وفا ہو۔ ان سب کے لیے اخلاص کا ہونا بہت ضروری ہے” یوں  یہ منفرد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

chitraltimes akhss kuragh defence day 6
chitraltimes akhss kuragh defence day 4
chitraltimes akhss kuragh defence day 3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52171