Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جے آئی یوتھ لوئرچترال کے زیرانتظام تفہیم القرآن کوئز مقابلے اختتام پذیر

شیئر کریں:

جے آئی یوتھ لوئرچترال کے زیرانتظام تفہیم القرآن کوئز مقابلے کی اختتامی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)جے آئی یوتھ لوئرچترال کے زیرانتظام تفہیم القرآن کوئزمقابلہ 2021کے اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم،ممبرقومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترالی،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ،صوبائی صدرجے آئی یوتھ مشتاق احمداوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک دعوتی، فکری اور اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے ،نوجوان امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کا شاندار مستقبل و تبدیلی کی نوید ہیں، ظلم و نا انصافیوں کے خلاف اور اسلامی و خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں جے آئی یوتھ تحریک اسلامی کے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ مستقبل میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کرے گی اور ایک طاقت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مفکرِاسلام اورمفسرِقرآن سیدابوالاعلیٰ مودودی کی انقلابی فکروعمل کاحاصل ہےجوکہ مسلمانوں کوصرف اسلام ،قرآن وسنت اوراسلامی تاریخ وتہذیب کی طرف بلاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی اسلام کی عالمگیریت،اورافافیت کی علامت ہے ۔


انہوں نے جماعت اسلامی کی دعوت کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسلمانوں سے کہتی ہے کہ امت کے سمندرکاحصہ بنوجماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظامِ حیات کے نفاذ کے خواب کی عملی تعبیر کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے۔انہوں نے جے آئی یوتھ کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کو اپنا مشن بنائے،وسائل کے مطابق ہر ضلع میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور نوجوانوں کو سماجی ، سیاسی ، تعلیمی اور دیگر میدانوں میں آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوری ریاست بن سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اسی صورت آگے بڑھے گا جب نظام مصطفیﷺ نافذ ہوگا۔


انہو ں نے کہاکہ چترال کے نوجوانوں کے اندرتمام صلاحیتیں موجودہے اُن کی حوصلہ افزائی کرکے آگے مقابلے کے لئے تیارکرناوالدین اوراساتذہ کی ذمہ داری ہے۔بچوں کے اندر کتب بینی کاشوق پیداکرو۔ اس وقت امریکہ میں سالانہ پانچ سے چھ لاکھ کتابین اورپاکستان میں سالانہ پانچ ہزارسے چھ ہزارکتابین شائع کیاجاتاہے اس سے خوداندازہ لگاسکتے ہیں دنیامیں سب سے زیادہ امریکہ کی شائع کردہ کتابیں پڑھی جاتی ہے ۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں انسانی ضروریات کے تمام وسائل موجودہے مگرترقی نہ ہونے کی وجہ نوجوانوں کی ترقی میں ہماری کوتاہی ہےاور حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 78فصیدآبادی نوجوان نسل کی ہےجن کی مستقبل کے لئے تیارکرناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔


انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیاکہ حکمران کرسی میں بیٹھنے کے بعدصرف اپنے لئے سوچتے ہیں ملک اوراس قوم کے لئے کچھ بھی نہیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جووالدین اپنے بچوں میں میراث گھر،دولت وغیرہ کی جگہ اچھے اخلاق اوراچھے تربیت دی جائے وہ ضرورایک دن انقلاب لائے گا۔ایم این اے چترال مولاناعبدالاکبرچترالی نے کہاکہ عنقریب خواتین کے لئے سورہ نور اورسورہ نسا ء کاتفہیم القرآن کوئز مقابلہ کے پروگرام کااعلان کرتے ہوئے تمام اخراجات میں برداشت کرنے کی یقین دہانی کی۔
یہ پروگرام لوئرچترال میں سب سے بڑے انعامی مقابلہ کاپروگرام تھااوراس سال بھی کوئز مقابلہ کے لیے مولانا مودودیؒ کی شہہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن سے سورہ فاتحہ، سورہ بقرة اور تفہیم کا مقدم تجویز کیاگیاتھا۔

اس سال کے تفہیم القرآن کوئزمقابلہ میں ثمینہ نازپہلی،عبدالباری دوسری اورصفدراحمدتیسری پوزیشن حاصل کئے۔پہلی پوزیشن لینے والے کو50ہزار روپے ایک لیپ ٹاپ،دوسرے کو30ہزارروپے موبائل اورتیسرے کو20ہزارروپے،موبائل اوردیگرانعامات سے نوازے گئے ۔ ثمینہ ناز پچھلے سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس موقع پرسابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن چترال محمد خالد،شاہی خطب مولاناخلق الزمان ،معروف قانوندان عظمت عیسیٰ،امیرجماعت اسلامی چترال اخونزادہ رحمت اللہ ،جنرل سیکرٹری لوئرچترال وجہہ الدین ،صدرجے آئی یوتھ چترال جہانزیب، مولانا جمشید احمد، قاضی سلامت اللہ، پروفیسر حسام الدین، اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے ڈائریکٹر فدا الرحمن، آفاق کے ڈائریکٹر ذوالفقار احمد،پرائیوٹ سکولوں کے ٹیچرز اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نےنھرپور شرکت کی۔

chitraltimes ji youth quiz competition chitral concludes ji secy gen
chitraltimes ji youth quiz competition chitral concludes
chitraltimes ji youth quiz competition chitral concludes ji lower
chitraltimes ji youth quiz competition chitral concludes ji lower prize distribution
chitraltimes ji youth quiz competition chitral concludes ji lower prize distribution winner 2nd1
chitraltimes ji youth quiz competition chitral concludes ji lower prize distribution winner 2nd

شیئر کریں: