Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بزنس مین پینل پاکستان کے پیٹرن ان چیف طارق سعید (مرحوم) کی یادمیں تعزیتی ریفرنس

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) طارق سعید کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان بھر اور خاص کرایف پی سی سی آئی ہیڈکوارٹرآف کراچی، کیپیٹل آفس اسلام آباد، ریجنل آفس لاہور،ریجنل آفس خیبرپختونخوا میں بیک وقت تغزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔


ریفرنس سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر ناصر حیات مگو، بزنس مین پینل کے چیئرمین وسابقہ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار، سارک چیمبرنائب صدرو سابقہ صدر ایف پی سی سی آئی سینیٹرحاجی غلام علی، سارک چیمبرصدر افتخار احمد ملک، ایف پی سی سی آئی سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ایف پی سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ،خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان، ایف پی سی سی آئی سابقہ نائب صدرفضل الہی، پشاور چیمبرصدر و بزنس مین پینل مرکزی نائب صدرمحمدعدنان جلیل، مرکزی تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی ودیگر بزنس کمیونٹی عہدایداروں نے چاروں دفاتر میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

طارق سعید دسمبر1941میں ایمن آباد گجرانوالہ میں پیدا ہوئے، گریجویشن کرنے کے بعد ایل ایل بی اور ایس ایم لا کراچی سے کیا، اپنی ذہانت اور لیڈرشپ کو الٹی سے زمانہ طالب علمی میں سیاست میں حصہ لے کر کاروبار شروع کی۔ 1983 میں کراچی چیمبرآف صدر،1988میں فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرز کے صدر،1988 میں اسلامک چیمبرنائب صدر،1999 میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر خاص، 2008 میں سارک چیمبر صدر جبکہ 2010 میں کاسی چیمبرآف کامرس کے نائب صدر رہے۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حیات مگو، میاں انجم نثار، افتخار احمد ملک،حاجی غلام علی،الیاس احمد بلور، خواجہ شاہ زیب اکرم، محمد زاہدشاہ، سرتاج احمد خان، فضل الہی، محمد عدنان جلیل، ملک مہر الہی ودیگرنے کہاکہ طارق سعیدبزنس سیاست میں ایک تحریک تھے، اپنی زندگی میں صنعت وتجارت اور بزنس کمیونٹی خدمت کے فروغ کے لئے وقف کردی، طارق سعید نے انٹرنیشنل فورمز پر ملک کی نمائندگی، متعدد بار ٹریڈ باڈیز اور بزنس میں پینل کی بنیاد رکھی اوربی ایم پی کے سرپرست اعلیٰ مقرررہے،

طارق سعید نے بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے، صنعت وتجارت کی ترقی نہ پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اور خاص کر چائینہ کے ساتھ تجارت کے فروغ میں ان کا اہم رول تھا، ایف پی سی سی آئی میں ان کا فیصلہ حتمی ہوتا تھاجبکہ بزنس کمیونٹی کے ذمہ داران ان کی بات کو آخری اور حتمی سمجھتے تھے۔ اس کی وفات سے پاکستانی بزنس کمیونٹی ایک دبنگ آواز سے محروم ہوگئی اور یہ خلا متعدتوں تک پوری نہیں ہوسکتی۔خیبرپختونخوا ریجنل آفس میں طارق سعید کو بزنس کمیونٹی کے شاندارخدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اجتماعی دعابھی کی گئی۔

chitraltimes fpcci peshawar taziati refrence for tariq saeed

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
52075