Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ’’روز’’ کی طرف سے انجینئرنگ کے دو طالبعلموں کو وظائف کے چیک دئے گئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ’’روز’’ کی طرف سے اپر چترال کے دو ہونہارطالب علموں کو سکالرشپ کے چیک دئیے گئے، سکالرشپ دینے کی مختصرتقریب روز کے مرکزی دفترمیں منعقد ہوئی ۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال حفیظ اللہ اور چیف ایڈیٹر چترال ٹائمز سیف الرحمن عزیز مہمانان خصوصی تھے۔ جنھوں نے ہونہار طالب علموں کو سکالرشپ کےچیک پیش کئے۔تقریب میں روز کے چیئرمین ہدایت اللہ ، صحافی نذیر حسین شاہ، روز کے بورڈ ممبران عبید الرحمن ، محمد عبیر اورنیاب ودیگر بھی موجود تھے۔


اس موقع پر ہونہارطالب علم عثمان رضا ساکن کوراغ جو غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ( جی آئی کے) کے ٹیسٹ میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن لیکر مکینکل انجنینرنگ میں داخلہ لینے میں کامباب ہوئے ہیں کو پچاس ہزارروپے کے سکالرشپ کا چیک دیاگیا ۔ اسی طرح انیس شہباز علی خان ساکن بریپ نے جی آئی کے ٹیسٹ میں صوبہ بھر میں آٹھویں پوزیشن لیکر میکینکل انجینئرنگ میں داخلہ لے چکے ہیں کوبھی پچاس ہزارروپے کا چیک دیا گیا۔


تقریب کے مہمانان نے روز کی طرف سے کم وسائل کے حامل ہونہار طالب علموں کو سکالرشپ دینے کے سلسلے کو سراہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں روز کے چیئرمین ہدایت اللہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ انھوں نے چترال کے اُن فرزندان جو اندرون یا بیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں یا کاروبارسے منسلک ہیں سے اپیل کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں روز کے ساتھ خصوصی تعاوں کریں ۔


ہدایت اللہ نے اُن تمام مخیرحضرات کا شکریہ ادا کیا جن کی مالی معاونت سےچترال کے کم وسائل والے ہونہار طلبا وطالبات کو وظائف دئے جارہے ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چترال کے باصلاحیت طلبا وطالبات کواعلیٰ تعلیم کے حصول میں کسی قسم کے رکاوٹ ہونے نہیں دیں گے۔ بصورت دیگر چترال کے باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے رہ جائیں گے اور نتیجتا وہ معاشرے کیلئے بھی بوجھ بنیں گے ۔

chitraltimes ROSE chitral schlorship given to students of Gik 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51998