Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ الطاف علی شاہ

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈی ایف او محکمہ وائلڈلائف چترال الطاف علی شاہ نےکہاہے کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنگلی حیات ہماری بھرپور توجہ کی متقاضی ہے اور ماحول کی خوبصورتی کی ضامن ہے اس لئے ہم سب کو اپنی انسانی و دینی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے لوگوں میں جنگلی حیات کی معدوم ہوتی نسلوں کی حفاظت اور ان کی مناسب دیکھ بھال اور غیر قانونی شکار سے باز رہنے کا شعور اجاگر کرنا ہو گا۔
کوغذی ویلی کنزرویشن (وی سی سی)کے زیراہتمام آگاہی مہم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ جنگلی حیات کی وہ اقسام جن کی نسل ختم ہوچکی ہے یاختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے، ایسے جانوروں اور پرندوں کی بریڈنگ سینٹرز (نسل افزائی مراکز) میں افزائش کے بعد جنگلوں میں چھوڑا جائے گا۔ تاکہ وہ کھلے ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔


صوبہ خیبرپختونخوا میں مختلف اقسام کے کئی جنگلی حیات چترا ل میں موجودہیں جوصوبے کے دوسرے اضلاع میں نہیں ہیں ۔الطاف علی شاہ نے کہاکہ جنگلی جانور نہ صرف ماحول کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ ان سے ماحول اور بھی زیادہ خوبصورت ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے جنگلی جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی جاتی ہے تاکہ ان کی نسل کو ختم ہونے سے بچایا جاسکےچترال کے مختلف ٹرافی ہنٹنگ کے باعث مارخوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ پہلے کی طرح دھڑا دھڑ غیر قانونی شکار کے راستے بند ہوگئے ہیں۔

اس موقع پرصدروی سی سی کوغذی شریف حسین،جنرل سیکرٹری رشیداحمد،صدرآل وی سی سی ایسوسی ایشن چترال فیض الرحمان،معیزالدین بہرام ایڈوکیٹ ,ولی زمان مسروراوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔یہ ادارے ہماری خدمت کے لئے بنایاگیاہے ۔جنگلی حیات کی تحفظ کے حوالے سے اس وقت وی سی سی کوغذی کے اکاونٹ میں 46لاکھ روپے حکومت کی طر ف سے ملے ہیں جوجنگلی حیات کی تحفظ اورعلاقے کی دیگرمسائل حل کرنے کی مدمیں خرچ کیاجائےگا ۔
کوغذی گول میں آئی بیکس،کشمیرمارخورکثیرتعدادمیں موجود ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ چترال بھرمیں جنگلی جانوروں اور پرندوں کی غیرقانی شکار پر پابندی لگا کرسختی سے عملدرآمدکروایا جائے۔اور جنگلی حیات کی تحفظ کےلئے لوکل اسٹاف بھرتی کیاجائے تاکہ وہ دن رات غیرقانونی شکارکرنے والوں پرکڑی نظررکھ سکیں ۔

chitraltimes dfo wildlife chitral lower
chitraltimes dfo wildlife chitral lower3

شیئر کریں: