Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کراچی سے چترال آیا ہوا شخص دریائے چترال میں ڈوب کرلاپتہ

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کراچی سے چترال شغور آئے ہوئے مہمان نے واپس گھر جاتے ہوئے چترال دنین گہتک آڈے کے ساتھ دریا کے کنارے ٹھلتے ہوئے دریائے چترال میں گر گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے چترال میں مختلف مقامات پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کیا لیکن تا حال ڈیڈ باڈی کا سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے مطابق رحیم عیسانی کا تعلق کراچی سے ہے جو کہ لوئر چترال شغور میں اپنے دوست کے گھر آیا ہوا تھا اور مہلک بیماری مرگی کا مریض تھا واپسی پر دریائے چترال کے کنارے آڈے پر ٹھلتے ہوئے مرگی کا دورہ پڑنے سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا دیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم ڈیڈ باڈی کے لئے سرچ آپریشن کر رہی ہے.

chitraltimes rescue1122 river surching dead body

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51907