
ڈاکٹرفیاض علی رومی ڈپٹی ڈی ایچ او اپر چترال تعینات
ڈاکٹرفیاض علی رومی ڈی ایچ او اپر چترال تعینات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈاکٹر فیاض علی رومی کو گریڈ 18میں پروموشن ملنے کے بعد ان کی پوسٹنگ بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اپر چترال کردیا گیا ہے جبکہ اس وقت وہ ڈایرکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں ڈپٹی ڈائرکٹر ای پی آئی کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فیاض رومی اسٹریلیا سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ کی پیشہ ورانہ ڈگری کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کئی سالوں تک ای پی آئی کوارڈینیٹر بھی رہے ہیں۔ اپر چترال کے عوام نے ان کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔