Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موڑکھو روڈ اور علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالےعما ئیدین موڑکھو کا ایک غیرمعمولی اجلاس

شیئر کریں:

موڑکھو روڈ اور علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالےعما ئیدین موڑکھو کا ایک غیرمعمولی اجلاس

وریجون (جمشیداحمد) آج موڑکھو روڈ اور علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے عما ئیدین موڑکھو کا ایک غیرمعمولی اجلاس زیر صدارت معروف سماجی شخصیت مبارک حسین شاہ وریجون ڑائے بہتی میں منعقد ہوا جس میں علاقے کے معتبرات، سیاسی پارٹیوں کے نمائیدہ گان اور نوجوانان علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ موڑکھو ایک وسیع اورکشادہ علاقہ ہونے کی باوجود ہمیشہ پسماندہ اور تعمیر وترقی میں حکومتی عدم توجہ کا شکار رہا ہے.

2015کی تباہ کن سیلاب سے اس علاقے میں نہ صرف کئی قیمتی جانین زائع ہوئی بلکہ انفرسٹریکچر بھی تباہ ہوا اور ہیڈ کواٹرموڑکھو روڈ اس وقت مژگول کے مقام پر سیلاب برد ہوکرتاحال تعمیر اور بحال نہ ہو سکی مذکورہ روڈ کی بحالی کے لیے فنڈ مختص اور ٹھیکہ دار کو ورک اڈر بھی ملنے کے باوجود سڑک میں کام تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام آمدورفت کے سلسلے میں انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں اور ڑائبہتی کے مقام پر ایک پل پل صراط کا منظر پیش کررہا ہے جو کسی بھی وقت خطرہ اور تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

مقرریں نے سیاسی نمائیدوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا ہر الیکشن میں ہمارے سیاسی رہنماوں نے ہمیں سبز باغ دیکھا کر اور مختلف سیاسی طریقہ استعمال کر کے یہاں سے بھاری اکثریت میں ووٹ لیکر ایوان میں چلے جاتے ہیں اور اس علاقے کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں یہ ہمیشہ کی طرح پسماندگی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے ترقی کے میدان میں ہمیشہ پیچھے رہا ہے اور مقریریں نے ہیڈ کواٹر وریجون تک سڑک کی کشادہ گی اور پختہ گی کا بھی مطالبہ کیا۔ مقرریں میں حاجی عبدوالکبیر، منیجر ظہیرالدیں،ظفرحسین شاہ،افسر جان،مبارک حسین، حبیب شاہ، شیر حسین،امین اللہ دیگر نے خطاب کیے۔اور قرار داد بھی پیش کی گئی۔

chitraltimes warijun jalsa upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51816