Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا چترالی نے مستوج کو نظرانداز کردیا ہے، صوابدیدی فنڈز کی تقسیم پر نظرثانی کی جائے۔مولائی الدین شاہ

شیئر کریں:

مولانا چترالی نے مستوج کو نظرانداز کردیا ہے، صوابدیدی فنڈز کی تقسیم پر نظرثانی کی جائے۔مولائی الدین شاہ

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تحریک حقوق عوام مستوج کے صدر اور معروف سیاسی شخصیت سید مولائی الدین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے عبد الاکبر چترالی نے اپر چترال خصوصا تحصیل مستوج کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مکمل نظر انداز کردیا ہے ۔ جبکہ 2018کے الیکشن میں انھیں بھاری اکثریت سے ووٹ علاقے کے عوام دے چکی ہے ۔ اس کے باوجود سوتیلی ماں کا سلوک افسوسناک ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بونی مستوج شندور روڈ کے حوالے سے مستوج میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں اکر وعدہ کیا تھا کہ روڈ کیلئے بہت جلد فنڈ ریلیز کروائیں گے ۔مگر تاحال روڈ پر کام شروع نہ ہوسکا۔ انھوں نے کہا کہ ایم این اے نے صوابدیدی فنڈ کی تقسیم بھی انتہائی غیر منصفانہ طور پر کیا ہے۔ لہذا اس پر نظر ثانی کرکے سب کو برابری کی بنیا دپر فنڈ کی تقسیم کو یقینی بنائیں بصور ت دیگر لوگ جماعت اسلامی جیسے دینی جماعت سے بدظن ہوجائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
51575