Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرسان کریم آباد روڈ کی تعمیر کیلئے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اپیل

شیئر کریں:

پرسان کریم آباد روڈ دنیا کی خطرناک ترین سڑکوں میں شامل

1990 میں تعمیر ہونے والی پرسان کریم اباد روڈ اگر دنیا کے خطرناک ترین روڈ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ۔ اندرونی سطح کے علاوہ بیرونی ملکوں کے سیاح بھی اس کے اوپر مختلف ڈکومنٹریز بنا چکے ہیں۔


یہ سڑک “اے کے ار ایس پی” کی تکنیکی تعاون اور علاقے کے غیور عوام کی اپنی مدد اپ اور جوش جزبے کا منہ بولتا ثبوت ہے مزکورہ روڈ کے تعمیر سے لیکر اب تک علاقے کے عوام اپنی مدد اپ کے تحت اس کو بحال رکھے ہوے ہیں ۔مذکورہ روڈ برف باری یا مٹی کے تودے اورطوفانی بارشوں سے اگر جتنا بھی خراب ہوجائے تو علاقے کے لوگ دو دن سے زیادہ اس روڈ کو ٹریفک کے لیے بند نہیں چھوڑتے لیکن اخر کب تک ؟

کریم اباد پرسان روڈ پرسان ویلی کے علاوہ بہتولی سے لیکر کریم اباد کے سسوم تا شغور لٹکوہ تک روڈ رسائی فرہم کرتی ہے۔ 2015 کے سیلابی ریلے مین جہاں چترال کے روڈز انفراسٹکچر پوری طرح تباہ ہوی تھیں وہان یہ چترال کا واحد روڈ تھا جو کریم اباد تا گرم چشمہ کے لوگوں کا متبادل روٹ سمجھا جاتا تھا اور اب بھی مین متبادل روڈ مانا جاتا ہے۔
حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ اب تک نہ اس کی صحیح طریقے سے مرمت کی جاتی ہے اور نہ اس روڈ کو وسیع کرنے کیلے مناسب فنڈز دیے جاتے ہین۔ عوام ابھی تک جان ہتھیلی پر رکھ کر اس دشوار گزار اور خطر ناک پہاڑی سے سفر کرتے ہیں۔ ناگہانی صورت میں مالی اور جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

ھم حکومت وقت ، جناب وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ کے پی کےمحمودخان اور دیگر چترال کے نمائندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کے اس روڈ کے اوپر جلد از جلد غور کیا جائے بصورت دیگر علاقے کے عوام بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

فقط ظفر احمد برائے عوام کریم آباد

chitraltimes karimabad susum road 1

شیئر کریں: