Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نظار علی کا اعزاز، آسٹریلیا میں پہلے چترالی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

شیئر کریں:

نظار علی کا اعزاز، آسٹریلیا میں پہلے چترالی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )گرم چشمہ کے دور آفتادہ گاؤں کندوژال سے تعلق رکھنے والے نظار علی ولد نادر خان نےپورے براعظم آسٹریلیا میں پہلے چترالی آسٹریلوی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کیا ہیں۔ نظار نے قانون کی تعلیم سڈنی میں مکمل کرکے باقائدہ وکالت کی تربیت حاصل کی ہیں۔ وہ ناصرف چترال بلکہ گلگت بلتستان میں سے بھی پہلے چترالی پاکستانی وکیل بن گۓ ہیں جو کہ تمام چترالیوں کے لیے فخر کی بات ہیں۔ وہ اس سے پہلے آسٹریلیا میں ماسٹرزآف اکاونٹنگ کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔


نظار علی نے اپنی اس کامیابی کو خداوند تعالی کی رحمت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہیں۔چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اس اعزاز کو چترال کے نام کرتے ہوۓآسٹریلوی وکیل بننے کی حلف برداری چترالی کھپول (چترالی ٹوپی) پہنے ہوۓسرانجام دی۔


وہ تمام چترالی جو آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کیلۓ کسی بھی قسم کی رھنمائی چاھتے ہو نظار علی سے رابطہ کرسکتے ہیں کیونکہ ان کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چترالی اعلی تعلیم حاصل کرکے چترال کی خدمت کرسکے۔

chitraltimes nizar ali first lawyer from chitral australi 4
chitraltimes nizar ali first lawyer from chitral australi 5
chitraltimes nizar ali first lawyer from chitral australi 1

شیئر کریں: