Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فارسٹر جمشید اقبال فرائض منصبی کے دوران اپنی جان دیکر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔وزیراعلی

شیئر کریں:

فارسٹر جمشید اقبال فرائض منصبی کے دوران اپنی جان دیکر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔وزیراعلی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر چترال کے چمرکن جنگل میں آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ جنگلات کے اہلکار جمشید اقبال کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور ان کی فرض شناسی سب کے لئے قابل تقلید ہے۔


یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ جمشید اقبال ہمارے ہیرو ہیں جس نے ایک اہم قومی کاز کے لئے اپنی جان دے دی۔ وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔


شیئر کریں: