Chitral Times

Sep 20, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، بونی کی معروف شخصیت سید محمد یوسف انتقال کرگئے، آبائی قبرستان میں سپردخاک

شیئر کریں:

انتقال پرملال، بونی کی معروف شخصیت سید محمد یوسف انتقال کرگئے، آبائی قبرستان میں سپردخاک

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی کی معروف شخصیت استاد سید محمد یوسف ولد سید صاحب نادر ( تحصیلدارمرحوم ) ساکنہ چارویلاندہ بونی گزشتہ شام اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں ۔ انھیں جمعہ کے دن آبائی قبرستان میں سپر دخا ک کردیا گیا۔ مرحوم محکمہ تعلیم میں بحثیت (ایس ای ٹی ٹیچر ) ہیڈ ماسٹر خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ سال سبکدوش ہوگئے تھے۔وہ ایک ملنسار ، نرم مزاج اور ہمدرد شخصیت کے مالک تھے۔


وہ منیجر زرعی بینک سید نظار شاہ، پرنسپل صدرالدین اور سید حسین کبیر الدین شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر آڈیٹر جنرل آفس اسلام آبادکے بڑے بھائی تھے۔


شیئر کریں: