Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کے زیر اہتمام چترال میں آگاہی نشست

شیئر کریں:

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیوہسپتال میں آگاہی نشست

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کے زیر اہتمام دوسری نشست پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے سبزہ زار میں منعقد ہوا جس میں فوکل پرسن محمد ظفر خان، پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ولی خان، چارج نرس سکینہ ا ور ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے نوزائید ہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ دینے، بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ حتیٰ کہ پانی بھی نہ پلانے اور کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ماؤں کو اختیاطی تدابیر سے بچوں کو دودھ پلانا جاری رکھنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت واضح کرتے ہوئے کہاگیا کہ دو سال اور دو ماہ تک بچوں کو پلانے کے فوائد کو میڈیکل سائنس نے بھی ثابت کردی ہے جس میں ماں اور بچے دونوں صحت مند رہتے ہیں۔

پروگرام سے قبل ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

chitraltimes breast feeding week dhqh chitral2
chitraltimes breast feeding week dhqh chitral
chitraltimes breast feeding week dhqh chitral3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51543