Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، مولا نا کفایت اللہ آف مداک انتقال کر گئے

شیئر کریں:

انتقال پرملال،

1954 کو مو لو ی شیر اللہ کے ہا ں ایک بچے کی پیدا ئش ہو ئی۔ جس کا نا م کفا یت اللہ رکھا گیا پچپن ہی سے مذھبی گھر یلو ما حو ل میں پر ورش ہو ئی اور دینی تعلیم کیلے پشا ور کے نا مو ر دینی مدرسہ دارلعلو م سر حد سے 1973 میں سید فا روق المدارس کا امتحا ن پا س کیا۔ اور ایک سا ل اشا عت العلو م فیصل آبا د سے مو لو ری فا ضل کا امتحا ن پا س کیا۔ اور معلم دنیا ت کی حیثیت سے پا نچ سا ل ہر ی پو ر اور غا زی میں خد ما ت انجا م دئے اور 1983 میں عر بی استا تذہ کیلئے سوا ت میں منعقدہ امتحا ن میں کا میا بی حا صل کی۔


سینٹینل ہا ئی سکو ل چترال سے عر بی کے استا د کی حیثیت سے ملا زمت کا آغا ز کیا۔ اسکے بعد جی ایچ ایس کشم مداک ورکوپ گر م چشمہ اور چو ئنچ میں خد ما ت انجا م دئے۔ جہا ں دینی اعلٰی اخلا ق سے سا تھیو ں اور طا لب علمو ں میں مقبو ل رہا۔
اللہ نے آپ کو حسین شکل وصور ت عطا کی تھی۔ اور وقت کی مسکر اہٹ نے اس کو چا ر چا ند لگا یا۔ جس سے ہا تھ ملا یا گر وید ہ بنا یا جس نے ملا قا ت کی عمر بھر دوست بنا۔ یہی وجہ ہے کہ جب 2 اگست 2021 کو اچا نک آپکا انتقا ل ہو ا تو تحصیل مو ڑکہو اور تو رکہو کے علما ء میں کہر ام مچ گیا۔ اور جنا زے میں ہزارو ں علما کرا م شر یک ہو ئے۔


ایک عالم کی موت پو رے عا لم کی مو ت کا منظر سا منے آیا۔ مو لو ی کفا یت اللہ مر حو م صحیح معنو ں میں عا لم با عمل تھے۔ ان کی اچا نک رحلت سے مداک با لحصو ص اور پو رے چترال با لعمو م ایک نا مو ر عا لم سے محر وم ہو گیا۔


آپکے پسما ندہ گا ن میں بیو ہ چا ر بیٹے اور چار بیٹا ں شا مل ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعا لیٰ مر حو م کو کر وٹ کر وٹ جنت نصیب کر ے اور پسما ند ہ گا ن کو صبر جمیل عطا کر ے۔


ہم اپنے تمام بہی خواہوں، دوست و احباب جنھوں نے جنا زے میں شرکت کی تعزیت کیلئے تشر یف لا ئے اور بذ ریعہ فو ن تعزیت کی، مر ثیہ کلا م اور تعر یفی کلما ت کا اظہا رکیا، چترال کے موقر آن لائن اخبار چترال ٹائمز کی وساطت سے سب کا فردا فردا شکریہ۔

فقط
ہد یت اللہ
عطا ء اللہ
سمیع اللہ
ثنا ء اللہ
ولی اللہ وغیرہ


شیئر کریں: