Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہم اللہ تعالی کا شکر گزار ہیں کہ قائداعظم کو وسیلہ بنا کرآزادی جیسی نعمت سے ہمیں نوازا ۔مولانا چترالی

شیئر کریں:

ہم اللہ تعالی کا شکر گزار ہیں کہ قائداعظم کو وسیلہ بنا کرآزادی جیسی نعمت سے ہمیں نوازا ۔مولانا چترالی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں پرائیویٹ سیکٹر کا سب سے اولین تعلیمی ادارہ چترال پبلک سکول اینڈ کالج میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی مہمان خصوصی تھے۔

سکول کے پرنسپل وجیہہ الدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یوم آزادی کے حوالے سے کہاکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اس ملک کے قیام کے مقاصد کے حصول میں اپنا کردار کرے کیونکہ 74 سال بعد ہم منزل سے دور ہیں۔ملیحہ آبدار نے انگلش، طالبہ سدرا نے اردو میں،فجر ادریس نے عربی میں قیام پاکستان کے مقاصد اور مسلمانوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ ، ایمن اور گروپ نے ملی نعمہ، جواد اینڈ گروپ نے والد کی عظمت ، کلاس ہایے سوم و چہارم کے طلباء و طالبات نے شعائر اسلام پر ٹیبلو،ایک اور گروپ نے گروپ نے جدوجہد آزادی پر ٹیبلوپیش کئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ آج ہم اللہ کا شکر ادا کررہے ہیں کہ قائداعظم کو وسیلہ بناکر اس نعمت سے نوازا کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے تخفہ ہے۔ آج جن خطرات سے دوبارہ سے دوچارہے، وہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ہونے کے باوجود ہم امریکہ، ڈالر۔ آئ ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سو جے سمجھے سازش کے تحت قانون سازی کی جارہی ہے تاکہ نئی نسل کو راستے سے ہٹایا جاسکے جس کی مثال گھریلو تشدد کا بل ہے جو کہ ایوان بالا میں زیر بحث ہے۔

اس موقع پر اسٹوڈنٹس میں انعامات مولانا عبدالاکبر چترالی، سابق امیر جماعت اسلامی مولانا جمشیداحمد، ظہیر الدین صدر پریس کلب، فدا الرحمان ڈائریکٹر اسامہ شہید سکیڈمی، خورشید احمد سبجکٹ اسپیسٹ، ڈاکٹر مہتاب دین،شاہ نواز منیجر میزان بنک نے تقسیم کئے۔

chitraltimes chitral public school independence day mna chitrali
chitraltimes chitral public school independence day3

شیئر کریں: