Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے ہیڈکوارٹربونی میں یوم آزادی کی تقریب اور موٹر سائیکل ریلی،کاغلشٹ میں پودوں آبیاری

شیئر کریں:

اپرچترال کے ہیڈکوارٹربونی میں یوم آزادی کی تقریب اور موٹر سائیکل ریلی،کاغلشٹ میں پودوں آبیاری

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، ڈی پی او ذوالفقار تنولی اور سابق تحصیل ناظم ودیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے اپنے ملک کے ساتھ مخلص رہنے اور اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار مثبت طور پر ادا کرنے پر زور دیا۔

سکول کے طلباء و طالبات نے تقریریں کیں اور ملی نغمہ پیش کئے جبکہ مولانا ہدایت الرحمن نے حب الوطنی کو ایمان کا جز قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسلام کے نام پرحاصل کردہ یہ مملکت ہمارے لئے عبادت گاہ کی حیثیت رکھتی ہے جس کی عزت اور حفاظت ہم پر فرض ہے۔ اپر چترال کے موڑکھو، مستوج، یارخون، لاسپور، تورکھو کے متعدد مقامات شاگرام، ورکوپ اور تریچ وادی میں بھی یوم آزادی کی تقریبات ہوئی ہیں۔

دریں اثنا ماحولیات کیلئے کام کرنے والی آرگنائزیشن چیپس کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔ اور ہرایک موٹرسائکیل سوار نے ایک ایک بوتل پانی لیکر کاغلشٹ میں پودوں کو پانی دیا ۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کاغلشٹ میں بوئے گئے پودوں کووہ روزانہ کی بنیاد پر پانی دیا کریں گےتاکہ سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چیپس جعفر دوست نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صاف اور سرسبز پاکستان وچترال کی تعمیر میں ان کا ساتھ دیں۔ موٹرسائکل ریلی میں ٹریفک پولیس نے بھی حصہ لیا۔

chitraltimes independence day clebration upper chitral
chitraltimes independence day clebration upper chitral3
chitraltimes independence rally upper chitral cheps2
chitraltimes independence rally upper chitral cheps3
chitraltimes independence rally upper chitral cheps4
chitraltimes independence rally upper chitral cheps

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
51465