Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال انتظامیہ کی لاپرواہی، کورونا مریضوں کو عام مریضوں کے وارڈمیں منتقل کردیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چتترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے انتظامیہ نے بے حسی اور لاپروائی کی حد کردی اور کورونا کے مثبت کیس والے مریضوں کو عام مریضوں کے وارڈ میں منتقل کرکے ان کی زندگی بھی داؤ پر ڈال دی جس پر ہفتے کی صبح فیمل وارڈ میں داخل مریضوں کے ساتھ تیمارداری میں مامور افراد نے احتجاج کردی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک ہی وارڈ میں کورونا اور دوسرے امراض کے بیماروں کو ایک ساتھ ٹھہرانے سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔ان کا کہناتھاکہ کورونا کے مثبت کیس والے مریضوں کو عام وارڈ میں داخل کرکے کورونا ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے۔

چترال کے نواحی گاؤں بکرآباد سے تعلق رکھنے والے جاوید احمد نے بتایاکہ تین دنوں سے ان کی ماں اس وارڈ میں داخل ہے جس کے لئے وہ اس وارڈ کے باہر ہر وقت موجود رہتے ہیں جبکہ گزشتہ رات کئی مریضوں کو یہاں منتقل کردئیے گئے اور قابل تشویش بات یہ نوٹس میں آئی کہ اس وارڈ میں وہی نرس اور دوسرے اسٹاف کورونا کے مریضوں کے کام کرتے ہیں اور اسی وقت عام مریضوں کے ساتھ بھی وہی رابطے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وارڈ میں کورونا اور دوسرے مریضوں کے لئے ایک ہی واش روم زیر استعمال ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرشمیم نے کورونا کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ داخل کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہاکہ بیڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایسا کیا گیا تھاجنہیں بعد میں دوسرے جگہ منتقل کئے گئے۔

chitraltimes dhq hospital ward

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51432